سیالکوٹ:پولیس مقابلہ میں کانسٹیبل زخمی،ملزم ہلاک

سیالکوٹ:پولیس مقابلہ میں کانسٹیبل زخمی،ملزم ہلاک

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا)یوسی سکواڈ پر فائرنگ، کانسٹیبل زخمی ، جوابی کاروائی پر ایک ملزم ہلاک۔

، پولیس ذرائع کیمطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ میں دوران پولیس مقابلہ بدنام زمانہ منشیات فروش کی ساتھیوں سمیت یو سی سکواڈ رجمنٹ پر فائرنگ، فائرنگ سے پولیس اہلکار تجمل حسین شدید زخمی ہو گیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہو گئے جبکہ ایک ملزم فائرنگ سے ہلاک جس کی پہچان ظہیر عرف بلو بھٹی ولد رفیق سکنہ بھڑتھ ہوئی جو ریکارڈ یافتہ اور بدنام زمانہ منشیات فروش ہے ۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش و گرفتاری کیلئے شہر بھر میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے ،ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال زخمی ہونے والے کانسٹیبل تجمل حسین کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچے ، غازی کانسٹیبل تجمل حسین کی حوصلہ افزائی کی اور بہترین علاج کے لیے ہدایات دیں، ڈی پی او کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ملزمان قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں