دریاؤں، نہروں، ندی نالوں میں نہانے پر پابندی

دریاؤں، نہروں، ندی نالوں میں نہانے پر پابندی

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے دریاؤں، نہروں، ندی نالوں میں نہانے پر پابندی عائد کر دی،پابندی کا اطلاق دفعہ 144 کے تحت کیا گیا ہے ، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے ۔

 ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہیڈ مرالہ، دریاؤں، نہروں، نالہ جات، تالابوں میں نہانے پر پابندی کا فیصلہ ڈوبنے کے واقعات میں اضافہ کے باعث مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے کیا گیا ہے ۔ انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ پابندی کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف قانون کیمطابق ایکشن لیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں