گجرات:اغوا کے بعد لڑکی سے زیا دتی کا ملزم گرفتار

گجرات:اغوا کے بعد لڑکی سے زیا دتی کا ملزم گرفتار

گجرات (نامہ نگار )تھانہ بی ڈویژن نے لڑکی کو اغوا کے بعد زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

 20مارچ کو تھانہ بی ڈویژن پولیس کو ذوالفقار علی نے اطلاع دی کہ ملزم ابوبکر سکنہ محلہ میانہ پورہ نے اس کی بیٹی کو اغوا کرلیا ہے ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ بی ڈویژن نے فوری طور پر مدعی کی مدعیت میں زیر دفعہ 376i،365B،337A(i)ت پ مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی۔ جس نے واقعہ کے فوری بعد ملزم کوگرفتار کر کے لڑکی کی بازیاب کرا لیا۔ گرفتار ملزم ابو بکر سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ۔ ڈی پی او گجرات کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے لئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا ئیگا اور ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گااور ایسے واقعات میں ملوث درندوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں