ڈسکہ:گھر میں آگ بھڑک اٹھی، چھت گر گئی

ڈسکہ:گھر میں آگ بھڑک اٹھی، چھت گر گئی

ڈسکہ(نامہ نگار)محلہ پرانا گاگا گھر کی بالائی منزل میں آگ بھڑک اٹھی،آگ پر قابو پاتے ہو ئے لکڑی کے بالوں کی کچی چھت گر گئی ،ریسکیو1122کے عملہ کی بروقت کاروائی آگ پر قابو پالیا ،واقعات کے مطابق محلہ پرانا گاگا ڈسکہ کے وسیم اور۔۔۔

 نعیم ولد بوٹا کے گھر کی خاتون گھر کی بالائی منزل کے ہال میں کپڑے استری کر رہے تھی جو کسی کام کے سلسلہ میں نیچے والی منزل میں آگئی اور استری سے کپڑوں کو آگ لگ گئی جس سے آگ پھیلنے لگی جس کی اطلاع ریسکیو 1122کو دی گئی ریسکیو عملہ نے بروقت جا ئے حادثہ پر پہنچ کر فائر فائٹنگ کا آغاز کر دیا آگ بجھاتے ہوئے لکڑی کے بالوں کی کچی چھت گر گئی۔تاہم کسی قسم کے جانی نقصان اور زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ریسکیورعملہ نے آگ پر قابو پالیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں