کانگو بخار کی روک تھام کیلئے داخلی خارجی راستوں پر چیک پوسٹس قائم

کانگو بخار کی روک تھام کیلئے داخلی  خارجی راستوں پر چیک پوسٹس قائم

گجرات(سٹی رپورٹر )ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طاہر عزیز نے کہا کہ کانگو بخار کی روک تھام کے لیے ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر چیک پوسٹس قائم کردی گئی ہیں، اسی سلسلہ میں چڑیانوالہ میں چیک پوسٹ قائم کی گئی ہے ۔۔۔

 گجرات کی حدود میں داخل اور خارج ہونے والے جانوروں پر کانگو بخار سے بچاؤ کے لیے سپرے کیا جارہا ہے ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طاہر عزیز نے کہا کہ کانگو بخار کی روک تھام کے لیے محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیمیں کام کر رہی ہیں، مویشی منڈیوں میں بھی لانگو بخار کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں مویشی منڈیوں میں بھی جراثیم کش سپرے کیا جائے گا، شہری کانگو بخار سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں