سرگودھا میں قرآن کی بے حرمتی پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع

سرگودھا میں قرآن کی بے حرمتی  پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)سرگودھا میں قرآن مجید کو جلانے کے الزام پر مسیحی بزرگ شہری پر تشدد، گھر اور فیکٹری کو آگ لگانے اور گھیرائو جلائو کے واقعہ پر رکن پنجاب اسمبلی عمانوئیل اطہر جولیس نے۔۔۔

 پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع کروادی ہے اور سپیکر سے استدعا کی ہے کہ تحریک التوا کو باضابطہ قرار دے کر اس پر ایوان میں بحث کی اجازت دی جائے ، تحریک التوا میں کہا گیا کہ پاکستان میں بسنے والے مسیحی اتنے ہی پاکستانی ہیں جتنے کہ مسلمان، آئے روز الزامات کی زد میں رہنے والے پرامن مسیحی اس حوالے سے مستقل حل چاہتے ہیں، اس معاملہ کے بعد عوام میں شدید اضطراب اور بے چینی پائی جاتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں