تتلے عالی:عیدلاضحی کی آمد،سیکڑوں نئے بھکاری جھگیاں بنا کر آباد

تتلے عالی:عیدلاضحی کی آمد،سیکڑوں  نئے بھکاری جھگیاں بنا کر آباد

تتلے عالی(نامہ نگار )عیدلاضحی کی آمدتتلے عالی میں سیکڑوں نئے بھکاری جھگیاں بنا کر آباد ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق عید لاضحی قریب آتے ہی ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں بھکاری خاندان گوجرانوالہ،شیخوپورہ روڈ،کامونکی روڈ،نوشہرہ روڈ اور نواحی دیہاتوں میں خالی پلاٹوں میں جھگیاں بنا کر رہائش پذیر ہو گئے ہیں،مختلف زبانیں بولنے والے مردوخواتین،بچوں اور بوڑھوں پر مشتمل بھکاری صبح سویرے ہی گلی محلوں اوردن بھر کاروباری مراکز میں بھیک مانگتے دکھائی دیتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں