پہلوانوں کے شہر میں پہلوانی چھترے بھولو کی دھوم

پہلوانوں کے شہر میں پہلوانی چھترے بھولو کی دھوم

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ ویسے تو پہلوانوں کی وجہ سے کافی مشہور ہے لیکن پہلوانی چھترے بھولو کی بھی خوب دھوم ہے۔۔۔

اس پہلوانی چھترے نے لاہور میں ہونے والے آل پاکستان چھترا شو میں 240کلو گرام وزن کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ، یہ دو دھ ،دہی بادام ،مربعہ جات سمیت دانہ بھی کھاتا ہے ۔شہہ زوروں کا شہر گوجرانوالہ فن پہلوانی کی وجہ سے تو پوری دنیا میں جانا جاتا ہے ،لیکن اس شہر کے پہلوانی چھترے بھولو نے اپنی خوبصورتی او ر چھ من وزن کی وجہ سے خوب دھوم مچا رکھی ہے ۔آل پاکستان چھترا شو میں پہلی پوزیشن کے بعد جب یہ چھترا واپس آیا تو لوگوں کا جم غفیر اس چھتر ے کو دیکھنے کے لیے پہنچ گیا۔چھترے کے مالک عدیل بٹ کا کہنا تھا کہ اس نے اس کی پرورش اپنے بچوں کی طرح کی ہے ۔اس کی باقاعدگی کے ساتھ صفائی کی جاتی ہے اوراس کی خوراک کا بھی خاص خیال رکھا جاتا ہے ۔ بہت سارے لوگ اس چھترے کو خریدنے کے خواہش مند ہیں لیکن وہ عید الالضحی پر اسے خود قربان کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں