منڈی بہاؤالدین:9 ڈاکو گرفتار،2 کروڑ کا مال برآمد

منڈی بہاؤالدین:9 ڈاکو گرفتار،2 کروڑ کا مال برآمد

منڈی بہاوالدین(نامہ نگار )ڈسڑکٹ پولیس آفیسر احمد محی الدین نے کہا کہ سی آئی اے سٹاف نے راہزنی ،ڈکیتی اور چوری کے 44 مقدمات میں ملوث چار ڈکیت گینگ کے 9ارکان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2 کروڑ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا۔۔۔

 ڈی پی او احمد محی الدین نے بتایا کہ ڈی ایس پی سی آئی اے شہباز احمد ہنجرا نے اپنی ٹیم انسپکٹر محمد نواز، سب انسپکٹر خرم شہزاد،اسسٹنٹ سب انسپکٹر ذوالقرنین بیگ اور دیگر اہلکاروں کے ساتھ مل کے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس کی مدد سے مختلف کارروائیوں کے دوران شہباز عرف ڈھولو ڈکیت گینگ، صفدر عرف صفو نقب زن گینگ،ارسل رانجھا مویشی چور گینگ، یاسر عرف وٹو چور گینگ کو گرفتار کر کے 40 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے 29 مویشی، 43 لاکھ مالیت کی دو گاڑیاں، 92 لاکھ مالیتی 38 تولے طلائی زیورات، دو موٹر سائیکلیں، ایک لوڈر رکشہ،آٹھ موبائل فون سمیت 14 لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی ،گرفتار ملزمان 44 مقدمات میں ملوث پائے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں