فنڈز جاری نہ ہوسکے : 235 دیہاتی ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن رک گئی

فنڈز جاری نہ ہوسکے : 235 دیہاتی ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن رک گئی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)فنڈز کا اجراء نہ ہونے اوربیوروکریسی کے بے جا اعتراضات کے باعث گوجرانوالہ ڈویژن کے 235 دیہاتی ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن رک گئی جبکہ مزید40 بنیادی مراکز صحت کو چوبیس گھنٹے فعال کرنے کا معاملہ بھی فائلوں میں دفن ہوکررہ گیا۔۔۔

جس کے باعث گوجرانوالہ ڈویژن کے سینکڑوں دیہاتوں کے مریض طبی سہولیات کیلئے دور دراز علاقوں میں جانے پر مجبور ہیں، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل عملہ کی کمی کے باعث بعض دیہاتی ہسپتالوں میں جونیئر عملہ دیہاتیوں کا طبی معائنہ کرر ہا ہے جس کے باعث پسماندہ علاقوں میں عطائیت فروغ پارہی ہے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے دیہاتی ہسپتالوں میں بھی وزٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا،گزشتہ کئی سالوں سے گوجرانوالہ ڈویژن میں235 دیہاتی ہسپتالوں اورمراکزصحت کی عمارتوں کی حالت خستہ حالی کا شکار ہے جبکہ بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث مریض طبی سہولیات سے بھی محروم چلے آرہے ہیں بیشتر میں سامان خراب اور دوران آپریشن استعمال ہونے والے آلات بھی آلودہ ہوچکے ہیں جن کی جانچ پڑتال نہیں کی گئی جبکہ ادویات اور دیگر طبی سہولیات نہ ہونے کے باعث مریضوں کو معمولی ادویات دے کر ٹرخادیا جاتا ہے دیہاتی ہسپتالوں میں سینکڑوں ملحقہ دیہات کے مکین مختلف امراض کا علاج کروانے کیلئے پرائیویٹ ہسپتالوں کی طرف جانے پر مجبور ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں