نہر پر غیر قانونی پل بنانے سے روکنے پر ٹیم پر تشدد

 نہر پر غیر قانونی پل بنانے سے روکنے پر ٹیم پر تشدد

کامونکے (نامہ نگار )نہر کے اوپر غیر قانونی پل بنانے سے روکنے والی محکمہ انہار کی ٹیم کو 9افراد نے تشدد کا نشانہ بناڈالا ۔

بتایا گیا ہے کہ ایمن آباد کے علاقہ چیانوالی کے رہائشی ارشد اور عمران وغیرہ نہر کے اوپر غیر قانونی طور پر پل بنارہے تھے کہ اطلاع ملنے پر ایس ڈی او محکمہ انہار اختر پرویز نے ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر ان کو منع کیا تو وہ طیش میں آگئے اور ٹیم کو تشدد کانشانہ بناتے ہوئے دھمکیاں دیں،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں