سمبڑیال:یوم تکبیر کی مناسبت سے تحصیل انتظامیہ کی ریلی

سمبڑیال:یوم تکبیر کی مناسبت  سے تحصیل انتظامیہ کی ریلی

سمبڑیال (سٹی رپورٹر )یوم تکبیر کی مناسبت سے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سمبڑیال احسن ممتاز گوندل کی قیادت میں تحصیل کمپلیکس میں ریلی کا انعقاد، ریلی میں تحصیل انتظامیہ کے افسر اور ملازمین نے بھر پور شرکت کی ۔

اسسٹنٹ کمشنر احسن ممتاز گوندل نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 28 مئی 1998 کو بھارتی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے جہاں جوابی ایٹمی دھماکے کرکے دشمن پر دھاک بٹھا دی وہاں پر دنیا میں ساتویں اور پہلی اسلامی ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا، ارض پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے والے ہیروز ہمارا فخر ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں