پیپلز کالونی زیڈ بلاک میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پیپلز کالونی زیڈ بلاک میں  فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پیپلز کالونی زیڈ بلاک میں سیاسی وسماجی شخصیت چودھری عمر وکی مہر کی زیرنگرانی فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس میں موبائل وین کے ذریعے ڈیجیٹیل ایکسرے چیسٹ،ٹیسٹ ،سکیننگ اوردیگرامراض کی تشخیص کی گئی اور سینکڑوں مریضوں کاطبی معائنہ کرکے ادویات دی گئیں ۔ اس موقع پر عمر وکی مہر ،طلعت مسعود،شہباز مغل ،آصف مغل ،ارشدمغل اور چودھری قاسم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت ہی ہمارا مشن ہے ، علاقہ مکینوں کو طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے فری میڈیکل کیمپ کے انعقا د کاسلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں