ٹیچنگ ، چلڈرن ہسپتال برن یونٹ 30 جون تک مکمل کرنیکی ہدایت

 ٹیچنگ ، چلڈرن ہسپتال برن یونٹ  30 جون تک مکمل کرنیکی ہدایت

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال، چلڈرن ہسپتال اور برن یونٹ میں جاری تعمیراتی کاموں کو ہر صورت 30 جون تک 100 فی صد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں اور افسر وں پر واضح کیا ہے۔

 کہ فنڈ زکی مکمل دستیابی کے بعد ان تر قیاتی منصوبوں کی بر وقت تکمیل میں سستی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جا سکتی ہے اور یہ افسر وں کی ذمہ داری ہے کہ تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ان جاری تر قیاتی کاموں کی 100 فی صد تکمیل کو یقینی بنائیں۔ کمشنر نے یہ ہدایات ایم ایس گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر ارشاد اللہ گورائیہ، ڈاکٹر عادل، ایکسین بلڈنگز سمیت دیگر افسروں کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران جاری کیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں