محکموں کو بنیادی کارکردگی اعشاریے بہتر بنانے کی ہدایت

محکموں کو بنیادی کارکردگی اعشاریے بہتر بنانے کی ہدایت

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)بنیادی کارکردگی کے اعشاریوں اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گورننس بہتری کے اقدامات(انیشی ایٹوز) پر تمام متعلقہ محکمے کارکردگی کو بہتر بنائیں۔

ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کا کے پی آئیز و وزیر اعلیٰ پنجاب کے گورننس بہتری کے اقدامات بارے منعقدہ اجلاس سے خطاب،حکومت پنجاب نے فارمنس انڈیکیٹرز ضلع کی کارکردگی کو جانچنے و پرکھنے کیلئے بنیادی کارکردگی اعشاریے مقرر کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام نئے و پرانے انڈیکیٹرز پر سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، جو نہیں کرے گا اسے ضلع سے سرنڈر، پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی بھی عمل لائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں بہتری حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی او لین ترجیحات میں ہے جس کا مقصد شہریوں کو سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے جو کارکردگی اعشاریے مقرر کیے گئے ہیں ان پر بھرپور توجہ دی جائے ، تمام محکمے اپنے اعشاریوں کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات بروئے کار لائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں