حافظ آباد:کلینک آن وہیل پروگرام کے تحت مفت ادویات کی فراہمی

حافظ آباد:کلینک آن وہیل پروگرام  کے تحت مفت ادویات کی فراہمی

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر سند س ارشاد نے کہا ہے کہ کلینک آن وہیل پروگرام کے تحت عوام کو گھر کی دہلیز پر علاج معالجہ اورمفت ادویات کی سہولیات فراہم کی جارہی ہے ۔

کلینک آن وہیل پروگرام کے تحت مریضوں کو الٹرا ساؤنڈ، ای سی جی ، شوگر، ہیپاٹائٹس سمیت دیگر مفت ٹیسٹوں کی بھی سہولت دستیاب ہے ۔انہوں نے ان خیالا ت کا اظہار ونیکے روڈ کے علاقہ میں کلینک آن وہیل پروگرا م کے تحت لگائے جانے والے میڈیکل کیمپ کے دورہ کے موقع پر کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے میڈیکل کیمپ میں آنے والے مریضوں کو دستیاب صحت و علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں