نجی تعلیمی اداروں میں 3 گھنٹے کا سمر کیمپ ہو گا :رانا سکندر

 نجی تعلیمی اداروں میں 3 گھنٹے کا سمر کیمپ ہو گا :رانا سکندر

وزیرآباد(نا مہ نگار)صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ نجی تعلیمی ادارو ں میں یکم جون تا 15جولائی 3 گھنٹے سمر کیمپ لگایا جائے گا،جن نجی اداروں میں امتحان جاری ہیں تمام سکولز امتحانات لے سکتے ہیں انہیں ڈسٹرب نہیں کیا جائے گا۔

 انہوں نے یقین دہانی کر ائی کہ دو دن تک نوٹیفکیشن جاری ہوجائے گا۔ وہ پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے سینئر نائب صدر سعید الحسن اعوان،مہر عاشق،طارق جاوید،قاضی نعیم انجم،محمد اکرم،احمد شاہد سمیت متعدد افراد سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ نویں اور دسویں کے طلبا کا سمر کیمپ ہوگا ،نجی ادارے 7جون تک امتحانا ت مکمل کرلیں، انہوں نے تعلیمی حکام کو فوری طور پر کارروائی سے روک دیا ۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے بچوں کو مقاصد پاکستان سے آگا ہ کریں۔ شعبہ تعلیم میں بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی حکمت عملی کے تحت جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مل بیٹھنے سے بہت سے مسائل کا حل تلاش کیا جاسکتا ہے ، پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر ٹرین کی دو پٹڑیوں کی طرح ہے جن کی منزل ایک ہے معیاری تعلیم کے لئے دونوں کا اشتراک ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تعلیم کا بوجھ اٹھا ئے نجی سیکٹر کو ہم نظر انداز نہیں کرسکتے یہ ہمارے دست وبازو ہیں سرکاری سکولوں کی طرح پرائیویٹ سکولوں کو بھی سہولتیں مل رہی ہیں مزید آپس میں بیٹھنے سے بہتری ہوگی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں