بجٹ عوام دوست ، کاروبار افراد کو فائدہ ہوگا :وزیر خزانہ

بجٹ عوام دوست ، کاروبار افراد کو فائدہ ہوگا :وزیر خزانہ

قلعہ دیدار سنگھ ( سٹی رپورٹر )معروف بزنس مین ملک شفاقت علی نے صوبائی وزیر خزانہ مجتبی ٰشجاع الرحمن سے ملاقات کی ،دوران ملاقات مجتبیٰ شجاع الرحمن کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ عوام دوست بجٹ ہوگا جس سے عام عوام کیساتھ ساتھ کاروباری طبقہ بھی مستفیذ ہوگا۔

پاکستانی مصنوعات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرکے بیرونی مصنوعات کوترک کیا جائے ، پاکستان کی سینکڑوں مشہور مصنوعات بیرون ممالک فروخت کرکے ملکی خزانے میں اضافہ کیا جاسکتا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ کاسمیٹکس کی بہت سی میڈ اِن پاکستان پراڈکٹس ہیں جو بیرون ممالک میں اپنا مقام رکھتی ہیں اور یہ مصنوعات کسی بین الاقوامی برانڈ سے کم نہیں ہیں، ٹیکسٹائل گارمنٹس کپڑے اور گھریلو اشیا سمیت بہت ساری پاکستانی مصنوعات ایسی ہیں جو غیر معمولی طور پر بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستان کی پہچان ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر دیگر کاروباری حضرات کو پیغام دیا کہ وہ موجودہ حکومت اور ان کی پالیسیوں پر بھروسہ کریں آئندہ بجٹ میں بزنس کمیونٹی کیلئے بے مثال فیصلے متوقع ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں