قلعہ دیدار سنگھ:آ ندھی سے خواتین کالج کی دیوار گرگئی
قلعہ دیدار سنگھ (سٹی رپورٹر،نامہ نگار )آندھی سے گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین کی دیوار زمین بوس ہوگئی،بیرونی دیوار نہ ہونے سے سکیورٹی خدشات بڑھ گئے طالبات اور کالج انتظامیہ پر ہر وقت خطرہ منڈلانے لگا ۔
گزشتہ شب آندھی کی وجہ سے گورنمنٹ کالج برائے خواتین قلعہ دیدار سنگھ کی بیرونی دیوار زمین بوس ہوگئی،بیرونی دیوار نہ ہونے سے سکیورٹی خدشات بڑھ گئے ، بلدیہ والے پورے شہر سے کوڑا اکٹھا کرکے دیوار کیساتھ پھینک دیتے ہیں جس وجہ سے دیوار کی بنیادیں کھوکھلی ہوگئی تھیں ، چند ماہ قبل بھی بلدیہ والوں نے مشینری کی مدد سے کوڑا اٹھاتے ہوئے دیوار گرا دی تھی،شہریوں نے وزیر اعلیٰ سمیت حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ کالج کی دیوار فوری تعمیر کرائی جائے اور دیوار کیساتھ کوڑا پھینکنے پر بھی پابندی عائد کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments