شادیوال روڈ کے عوام بے شمار مسائل سے دوچار

شادیوال روڈ کے عوام بے شمار مسائل سے دوچار

گجرات (نامہ نگار )شہر کے علاقہ شادیوال روڈ کے عوام بے پناہ مسائل سے دوچار ہو گئے ۔ غلہ منڈی گجرات جانے والی اکلوتی سڑک محکمہ ہائی وے میونسپل کارپوریشن گجرات اور منتخب اراکین اسمبلی کیلئے سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے ۔

 ریلوے پھاٹک سے لے کر ہریہ والا چوک تک سڑک گزشتہ کئی سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہے اور کئی کئی فٹ گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں جن میں ہر وقت گنداپانی آنے جانے والوں کے لئے مشکلات کا باعث ہے ، ہر نیا آنے والا ڈپٹی کمشنر یہ مسئلہ حل کرنے کا وعدہ کرتا ہے ۔ پھر بھول جاتا ہے ، کاروبار ِ زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے اور لوگ سفر کے لئے شاہین چوک یا کٹھالہ پھاٹک کا رخ کرنے پر مجبور ہیں جس سے پٹرول کا خرچہ بھی بڑھ جاتا ہے جبکہ کسانوں کو منڈی تک پہنچنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر گجرات ، وفاقی وزیر سالک حسین، صوبائی وزیر شافع حسین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس روڈ کی تعمیر کے حوالے سے اقدامات کریں تاکہ شہریوں کو مشکلات سے نجات مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں