خواتین کو صنعتوں کیلئے لیز پر زمین دی جائیگی :وزیر تجارت

خواتین کو صنعتوں کیلئے لیز پر زمین دی جائیگی :وزیر تجارت

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار )صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے ایم ایم عالم روڈ پر ویمن ریسورس سینٹر کا دورہ کیا اور خواتین سرمایہ کاروں کو بزنس سکل بڑھانے کے حوالے سے دی جانے والی تربیت کا جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر نے خواتین سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین انڈسٹری لگانا چاہیں تو سمال انڈسٹریل اسٹیٹس میں 8سال کی لیز پر زمین فراہم کی جا سکتی ہے ،خواتین سرمایہ کاروں کو مزید سہولتوں کی فراہمی کیلئے انڈسٹریل پالیسی میں تبدیلی کیلئے تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ مصنوعات کی نمائش کے لئے پیسک ہاؤس میں ڈسپلے سنٹر بناکر دیں گے ، خواتین سرمایہ کار پنجاب روزگار سکیم سے فائدہ اٹھائیں، انہوں نے کہا کہ خواتین سرمایہ کاروں کیلئے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ میں علیحدہ کاؤنٹر بھی بنایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کسی بھی بزنس کے فروغ کیلئے ٹریننگ ضروری ہے ، ویمن ریسورس سینٹر بہترین کام کر رہا ہے ، حکومت ادارے کو مکمل تعاون فراہم کرے گی، تربیت حاصل کرنے والی خواتین سرمایہ کاروں کا کہنا تھا کہ ویمن ریسورس سینٹر کی تربیت نے ہمیں کاروبار کا ڈھنگ سکھایا ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ خواتین سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ویمن ہب ہونا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں