قمر ریاض بورا گیپکو سب ڈویژن قلعہ دیدار سنگھ کے چیئرمین منتخب

قمر ریاض بورا گیپکو سب ڈویژن  قلعہ دیدار سنگھ کے چیئرمین منتخب

قلعہ دیدار سنگھ (سٹی رپورٹر )آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سب ڈویژن قلعہ دیدار سنگھ کے سالانہ انتخاب مکمل، قمر ریاض بورا چیئرمین،امتیاز احمد مہر،وائس چیئرمین،رانا محمد سعید سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔

 ورکرز نے جیت کی خوشی میں بھنگڑے ڈالے ، نو منتخب اراکین پر پھول نچھاور اور ہار پہنائے گئے اراکین میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر نومنتخب چیئرمین قمر ریاض بورا نے کہا کہ ورکرز کے دیرینہ مسائل اور پریشانیوں کو اولین ترجیحات پر حل کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں