دکاندار کا سرتن سے جدا،لاش نالے سے برآ مد

 دکاندار کا سرتن سے جدا،لاش نالے سے برآ مد

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)تھانہ سٹی کی حدود میں قتل کی لرزہ خیز واردات، نامعلوم سفاک قاتلوں نے گھر سے چند قدم کے فاصلے پر د کاندار کا سر تن سے جدا کر کے لاش گندے نالے میں پھینک دی ۔

محلہ ریاض آباد کے دکاندار منظور حسین کو گزشتہ شب نامعلوم سفاک قاتلوں نے گھر سے چند قدم کے فاصلے پر تیز دھار آلہ سے گردن کاٹ کر سر کو تن سے جدا کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور لاش گندے نالے میں پھینک کر فرار ہو گئے ، صبح نالے میں پڑی لاش دیکھ کر محلہ والوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچا دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں