لدھیوالہ :غیر قانونی پٹرول پمپس کیخلاف کارروائی ، 15 بند

لدھیوالہ :غیر قانونی پٹرول پمپس کیخلاف کارروائی ، 15 بند

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )لدھیوالہ مغل چک قاضی کوٹ پپناکھہ دھاریوال و گردونواح میں رہائشی آبادیوں میں غیر قانونی منی پٹرول پمپس کی روزنامہ دنیا میں خبر شائع ہونے کا ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لے لیا۔۔۔

محکمہ سول ڈیفنس کی ٹیم حرکت میں آ گئی پندرہ منی پٹرول پمپ سیل اور مالکان کو جرمانہ کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر طارق قریشی نے پپناکھہ مغل چک سمیت دیگر دیہات میں منی پٹرول پمپس انسانی جانوں کیلئے خطرہ کی خبر روزنامہ دنیا میں شائع ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ سول ڈیفنس کوغیر قانونی منی پٹرول پمپ کے خلاف کاروائی کے احکامات د ئیے جس پر عرفات بٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ لدھیوالہ مغل چک قاضی کوٹ دھاڑیوال گوندانوالہ سمیت دیگر دیہات میں15 غیر قانونی منی پٹرول پمپ سیل کر د ئیے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں