علما کرام امن و امان کیلئے کردار اداکریں :سندس ارشاد

علما کرام امن و امان کیلئے کردار اداکریں :سندس ارشاد

حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر سند س ارشاد نے کہا ہے کہ علما کرام ، شہری اور سول سوسائٹی کے دیگر تمام سرکردہ افراد عید الاضحی کے موقع پر امن و امان۔۔۔

مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارہ کے فروغ کیلئے مثالی کردار ادا کریں کیونکہ دین اسلام بھی ایک دوسرے سے پیار محبت ، مذہبی رواداری اور امن وامان کا درس دیتا ہے ،ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے عید کے موقع پر امن و امان سمیت صفائی ستھرائی ، قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اُٹھانے کیلئے خصوصی طور پر انتظامات کریگی ،شہریوں کا بھی فرض ہے کہ وہ جانوروں کی آلائشیں جگہ جگہ پھینکنے کی بجائے میونسپل کمیٹی کے سینٹر ی ورکرز کے سپر د کریں تا کہ کسی بھی علاقے میں گندگی اور تعفن پیدا نہ ہو سکے ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ضلعی امن کمیٹی اور بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ ڈی پی او فیصل گلزار ، اسسٹنٹ کمشنر منور حسین ، مقامی علمائے کرام ، مسیحی برادری کے نمائندے اور کمیٹی کے دیگر اراکین اجلاس میں شریک تھے ۔ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ ، صفائی ستھرائی اور بالخصوص جانوروں کی آلائشیں اُٹھانے کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور ا س سلسلہ میں تمام میونسپل کمیٹیوں کی جانب سے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں ۔ ڈی پی او فیصل گلزار نے کہا کہ عید کے موقع پر مساجد ، عید گاہوں ، امام بارگاہوں اور نمازِ عید کے بڑے اجتماع کے مقامات پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے بھر پور اقدامات کئے جائینگے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں