تتلے عالی میں دھان کی موٹی اقسام کی کاشت شروع

تتلے عالی میں دھان کی  موٹی اقسام کی کاشت شروع

تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں دھان کی موٹی اقسام کی کاشت شروع ہو گئی۔ تتلے عالی اور نواحی علاقوں میں دھان کی موٹی اقسام سپری وغیرہ کی پنیری تیار ہونے پر باقاعدہ کاشت شروع ہو گئی۔۔۔

مردوخواتین مزدور شدید گرمی اور لو میں دھان کی کاشت کرنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں ۔دھان کی موٹی اقسام 70دن میں پک کر کٹائی شروع ہو جائیگی اور خالی کھیتوں میں کاشتکار سپر باسمتی،کائنات وغیرہ کی کاشت کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں