حافظ آباد:رکشوں کے کرائے مرتب نہ ہو سکے ،شہری پر یشان

حافظ آباد:رکشوں کے کرائے مرتب نہ ہو سکے ،شہری پر یشان

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر کے حکم کے باوجود آرٹی سیکرٹری کی جانب سے شہر بھر کے مختلف روٹس پر چلنے والے رکشوں کے کرائے مرتب نہ ہوسکے ،شہری پریشان ہوکر رہ گئے ۔

 پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جب بھی اضافہ ہوا موٹر سائیکل رکشوں کے مالکان اسکے حساب سے کرایوں میں اضافہ کرتے چلے گئے اور اب جبکہ پٹر ولیم مصنوعات میں دوتین بار کمی کی جاچکی ہے ان رکشوں کے مالکان کی جانب سے کرایہ جات میں کوئی کمی نہ کی گئی ہے اور یہ بدستور اوورچارچنگ کررہے ہیں جس سے روزانہ مختلف روٹس پر سواریوں اور مالکان میں تکرار کے ناخوشگوارو اقعات رونماہورہے ہیں لیکن آرٹی سیکرٹری کی جانب سے آج تک ضلع بھر میں ہزاروں کی تعداد میں چلنے والے رکشوں کا کرایہ نامہ ہی مرتب نہ کیا جاسکا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں