ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی کا دورہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات  بھٹی کا دورہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال

گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا دورہ کیا۔۔۔

 ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں سے فراہم کردہ سہولیات بارے دریافت کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی نے فراہم کردہ طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ڈاکٹر و عملہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈیوٹی سرانجام دیں، صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ، اددویات و ٹیسٹوں کی سہولت ہسپتال کے اندر مفت فراہم کی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں