تعلیم ،مالی آسودگی کے بغیر چائلڈ لیبر کا خاتمہ ناممکن :نصراﷲ

 تعلیم ،مالی آسودگی کے بغیر چائلڈ لیبر کا خاتمہ ناممکن :نصراﷲ

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)صدر بھٹہ یونین پنڈی بھٹیاں محمد نصراﷲ خان نے کہا ہے کہ تعلیم اور مالی آسودگی کے بغیر چائلڈ لیبر کا خاتمہ ناممکن ہے ۔

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے سابق دور حکومت میں بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو سکول داخلہ کے بعد وظیفہ ملتا تھا جس سے والدین کی مالی مدد ہوجاتی تھی اور اس پالیسی سے بھٹہ مزدوروں کے بچے کثیر تعداد میں تعلیم حاصل کر ہے تھے لیکن بدقسمتی سے بعد میں آ نیوالی حکومت نے وظیفہ بند کردیا جس سے والدین نے بچوں کو سکول بھیجنا بند کردیا، اگر وہ پالیسی جاری ر ہتی تو آج وہ بچے میٹرک تک تعلیم حاصل کر چکے ہوتے ۔ انہوں نے کہا کہ بھٹہ مالکان تو خود چائلڈ لیبر کے خاتمہ کیلئے کام کر رہے ہیں اور والدین کو سختی سے بچوں کو کام پر لگانے سے منع کرتے ہیں کیونکہ مالکان کو چائلڈ لیبر کا کوئی فائدہ نہیں ہے مالکان تو فی ہزار کے حساب سے اجرت ادا کرتے ہیں جبکہ والدین مالی آسودگی کیلئے بچوں کو کام پر لگاتے ہیں ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ محنت کش طبقہ کے بچوں کو تعلیم کی روشنی سے منور کرنے کیلئے والدین کی ماہانہ کی بنیاد پر مالی امداد کو فوری شروع کیا جائے تاکہ مہذب قوموں کی طرح پاکستان میں بھی چائلڈ لیبر کا خاتمہ ہو سکے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں