قلعہ دیدار سنگھ:چہل کلاں میں نکاسی آب کا نظام خراب

قلعہ دیدار سنگھ:چہل کلاں میں نکاسی آب کا نظام خراب

قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار)چہل کلاں یونین کونسل محلہ ملتان پورہ میں نکاسی کا نظام خراب ، آب نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے سیوریج کا گندا پانی جمع۔

، بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ،زیر زمین پانی بی آلودہ ہونے لگا۔گندے پانی کے تلاب اور جوہڑ جگہ جگہ بننے لگے ، گندے پانی کے جمع ہونے پر ڈینگی سمیت مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا، علاقہ معززین محمد اشرف، ناصر محمود، محمد سجاد، محمد نوید ودیگر نے دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل چہل کلاں میں نکاس آب انتہائی خراب ہو گئی ہے محلہ کے سیوریج کا گندا پانی محلے میں ندی نالیاں بن گئیں ہیں، گندے پانی کے جمع ہونے سے مکھی مچھر کی بہتات ہو گئی ہے ، علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ گندے پانی کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے ، عوامی نمائندوں نے کبھی شہر کی گلی محلوں کا چکر لگانا گوارہ تک نہیں کیا ۔ مکینوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ،کہ محلہ کے سوریج سسٹم کو بہتر کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں ناکارہ سوریج سسٹم کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار گلیوں اور نالیوں کو از سر نو تعمیر کیا جاے اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جائے تاکہ عوام خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں