گجرات :دوران ڈکیتی شہری کو قتل کر کے فرار ہونیوالے دو ملزم گرفتار

گجرات :دوران ڈکیتی شہری کو قتل کر کے فرار ہونیوالے دو ملزم گرفتار

گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر) تھانہ صدر پولیس نے ڈکیتی کے دوران شہری کا قتل کر کے فرار ہونے والے دو ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

گزشتہ ماہ تھانہ صدر گجرات کے علاقہ میں دو ڈاکوؤں نے دوران واردات دھیرکے کلاں کے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات انسپکٹر اعجاز بھٹی نے ٹریس کرکے ایک ڈکیت علی حسن کو جی ایم سی ہسپتال گوجرانولہ سے گرفتار کرلیا جوکہ زیر علاج تھا جبکہ دوسرے ملزم سلیمان کو پاکستان ایران بارڈر سے گرفتار کرلیا جوکہ بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں