نوشہرہ ورکاں :اے سی کا ویگن سٹینڈ جانوروں کے سیل پوائنٹ کا دورہ

نوشہرہ ورکاں :اے سی کا ویگن سٹینڈ  جانوروں کے سیل پوائنٹ کا دورہ

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کے لئے سپیشل ایجوکیشن سنٹر، ویگن سٹینڈ، قربانی کے جانوروں کے۔

 سیل پوائنٹ بیکریوں ہوٹلوں اور غیر قانونی منی پٹرول پمپس کا دورہ کیا ،کم وزن روٹی فروخت کرنے والے ہوٹل مالک کو جرمانہ اور غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے والی د کان کو سیل کر دیا بیکریوں سے مختلف اشیاء کے سمپل لئے جن کے معیار کو لیبارٹری سے چیک کرایا جائے گا، ویگن سٹینڈ پر کرایہ نامہ اور مسافروں کے لئے سہولیات کا جائزہ لیا، انہوں نے قربانی کے جانوروں کے سیل پوائنٹ پر تعینات عملہ کو ہدایت کی کہ کسی بھی جانور کی خرید وفروخت پر کوئی ٹیکس نہیں لیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں