کامونکے :ڈکیتیاں،شہری نقدی،موبائل فونز سے محروم

کامونکے :ڈکیتیاں،شہری نقدی،موبائل فونز سے محروم

کامونکے (نامہ نگار )ڈکیتی کی سات مختلف وارداتوں میں نو افراد کو لوٹ لیا گیا۔گزشتہ رات حمید پور کے موٹر سائیکل سوار ابوبکر اور ۔

ندیم سے دیوان روڈ پر دو ڈاکو پینسٹھ ہزارروپے اور تین موبائل فون چھین کر لے گئے ۔موضع جبوکی کے رکشہ سوار وسیم رضااور وارث سے چک رامداس کے قریب موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو پینتیس ہزارروپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے ۔ٹھٹھہ درسہ سنگھ کے طلحہ جاوید کی موٹر سائیکل پر ایک شخص لفٹ کے بہانے بیٹھ گیا اور موضع صائب کے قریب اسلحہ کے زور پر طلحہ سے موٹر سائیکل،دس ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر لے گیا۔کوٹلی میانی کے قریب دو ڈاکو مریدکے کے ظفر سے 43ہزارروپے ،موبائل فون اور قیمتی زرعی آلات چھین کر لے گئے ۔ٹی ایچ کیو ہسپتال سے واپس آنے والے سبزی منڈی کے عبدالرحیم سے جی ٹی روڈ پر دو ڈاکو ڈیڑھ لاکھ روپے چھین کر لے گئے ۔بھروکی ورکاں کے عاشق سے جی ٹی روڈ چک ہندہ کے قریب دو ڈاکو پچانوے ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔جبکہ اُپل سانسی کے محنت کش صداقت سے سادھوکی کے قریب دو ڈاکو سنتالیس ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔ نواحی گاؤں دندیاں کے زمیندار عثمان کی حویلی سے چور کبوٹا مشین چوری کرکے لے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں