جی ٹی روڈ پر غلام حسین پارک کے ساتھ یار مددگار روٹی بینک کاقیام

جی ٹی روڈ پر غلام حسین پارک کے  ساتھ یار مددگار روٹی بینک کاقیام

گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر )کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے کہاہے کہ انسانیت کی خدمت کو ترجیح دینے والے دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوتے ہیں۔۔۔

کسی بھوکے کو کھانا کھلانااور وہ بھی24گھنٹے یار مددگار کا یہ کارنامہ نہ صرف غربت کے خاتمہ میں معاون ہوگا بلکہ اس کار خیر  میں حصہ لینے والوں کی آخرت سنوارنے کا سبب بھی بنے گا،عوام کے مسائل حل کرنے میں اس روٹی بینک کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جی ٹی روڈ پر غلام حسین پارک کے ساتھ یار مددگار روٹی بینک کے سنگ بنیاد کے موقع پر کیا۔ چیئرمین یار مددگار رضوان خواجہ نے بتایا کہ پراجیکٹ سے نہ صرف کھانا کی فراہمی یقینی ہو گی بلکہ مستحق افراد استعمال کے لئے کپڑے اور طلبہ طا لبات کے لئے کتابیں بھی مفت حاصل کر سکیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں