تاخیر سے جانور خریدنے والوں کیلئے قصاب ڈھونڈنا چیلنج

تاخیر سے جانور خریدنے والوں کیلئے قصاب ڈھونڈنا چیلنج

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)قصائیوں نے عید کے تینوں دنوں کیلئے بکنگ مکمل کرلی ہے ، تاخیر سے جانور خریدنے والوں کیلئے قصاب ڈھونڈنا چیلنج بن چکا ہے ، اناڑی قصائی بھی میدان میں آگئے ہیں۔

 جو گلی محلوں میں گھوم کر جانور ذبح کرنے کیلئے بکنگ کررہے ہیں۔ گوجرانوالہ کے پروفیشنل قصائیوں نے عید کے پہلے ، دوسرے اور تیسرے دن کے الگ الگ ریٹس مقرر کرکے بکنگ کی ہے ۔ جس کے مطابق عید کے پہلے دن اونٹ ذبح کرنے کا ریٹ 30 ہزار، بیل ذبح کرنے کا 25 ہزار، بکرے اورچھترے کا سات ہزار روپے ، اسی طرح عید کے دوسرے دناونٹ ذبح کرنے کا 25 ہزار،بیل ذبح کرنے کا 20 ہزار اور بکرے اور چھترے ذبح کرنے کا 5 ہزار مقرر کیا گیا ہے ۔ جبکہ عید کے تیسرے دن اونٹ ذبح کرنے کا 15ہزار، بیل ذبح کرنے کا 10ہزار اور بکرے اور چھرتے ذبح کرنے کا 3ہزار روپے وصول کئے جائیں گے ۔ پروفیشنل قصابوں کی مصروفیت کو دیکھتے ہوئے اناِڑی قصائی بھی میدان میں آگئے ہیں۔ کم ریٹ پر جانور ذبح کرنے کیلئے بکنگ شروع کردی ہے ۔ زیادہ تر اناڑی قصائی عید کے دنوں میں پوش علاقوں میں گھوم پھر کر آرڈر لیتے ہیں، مناسب دام پر جانور ذبح کردیتے ہیں لیکن شہریوں کی شکایت یہی ہوتی کہ اناڑی قصائی گوشت بہتر انداز میں نہیں بناتے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں