کامونکے :چوری کی وارداتیں،شہری مال وزر سے محروم

کامونکے :چوری کی وارداتیں،شہری مال وزر سے محروم

کامونکے (نامہ نگار )چوری کی آٹھ مختلف وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہوگئے ۔گزشتہ روز مسلم گنج کے محمد فیصل کی ورکشاپ سے چور اُسکا موبائل فون لے گئے ۔

محلہ ہجویری کے نور لطیف کے گھر سے چور تین لاکھ روپے اور ساڑھے تین تولے طلائی زیورات لے گئے ۔اقبال غلہ منڈی کے وحید احمد کی دُکان سے اُسکا موبائل فون چور لے گئے ۔اٹاوہ کا محمد اویس موڑ ایمن آباد بازار میں واقع اپنی موبائل شاپ کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کرکے لاہور چلا گیاتو چور اُسکی غیرموجودگی میں موٹر سائیکل لے گئے ۔موڑ ایمن آباد کے فیضان علی کے گھر سے چور پینسٹھ ہزارروپے ،موبائل فون اور زیورات لے گئے ۔نکی منڈی کے وقاص علی کے گھر کے باہر سے اُسکی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔سیٹلائٹ ٹاؤن کے محمد نعمان کی موٹر سائیکل گھر کے باہر سے جبکہ حبیب پورہ کے ندیم کی موٹر سائیکل محلہ کی دُکان کے باہر سے چور لے گئے ۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں