مسائل سے نجات کیلئے رواداری کو فروغ دینا ہوگا :رانا ارشد

مسائل سے نجات کیلئے رواداری کو فروغ دینا ہوگا :رانا ارشد

حافظ آباد(نمائندہ دنیا )صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب/یونین آف جرنلسٹس رانا ارشد انجم نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کا حقیقی پیغام اور سُنّتِ ابراہیمی کا تقاضا یہ ہے کہ ہم دین کی عظمت و سربلندی کیلئے اپنا تن، مَن، دَھن سب کچھ قربان کردیں۔

 قربانی سنت ابراہیمی ہے ، اس پر عمل کرنا چا ہیے کیونکہ آج جس قسم کے حالات ہیں ان میں اس سنت پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے اور اس سنت پر عمل کرنے کی حکومتی ایوانوں میں بھی ضرورت ہے اور عام معاشرے میں بھی ۔آج کے معاشرے میں بد امنی، تشدد اور مار دھاڑ کادوردورہ ہے ، ان مسائل سے نجات کیلئے ہمیں معاشرے میں بھائی چارے اور رواداری کو فروغ دینا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ قربانی کا گوشت ان لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کریں جو غربت کی وجہ سے پورا سال گوشت نہیں کھا سکتے اور گوشت کے لئے عید کا انتظار کرتے ہیں اور کوشش کریں کہ قربانی کے جانوروں کی کھال کسی ایسے فلاحی ادارے کو دیں جو صحیح معنوں میں غریبوں کی خدمت کر رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ضرورت اس امَرکی ہے کہ قربانی کی حقیقی رُوح کو سمجھتے ہُوئے سنّتِ ابراہیمی ؑ کی پیروی میں ہم اپنے اندر وہ جذبہ پیدا کریں کہ دین کی عظمت و سربلندی، اسلام کی ترویج و اشاعت، اسلام کی بقا، اُمّتِ مسلمہ کے اتحاد و یگانگت، ملک و ملّت کی سلامتی اور اسلامی اقدارکے تحفظ کیلئے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں