ملکوال:آلائشوں کو بروقت تلف کرنے کیلئے انتظامات مکمل

 ملکوال:آلائشوں کو بروقت تلف کرنے کیلئے انتظامات مکمل

ملکوال(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے میونسپل کمیٹی ملکوال میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے ایام میں قربانی کی آلائشوں کو بروقت تلف کرنے کیلئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔۔۔

ملکوال تحصیل بھر میں ہمارے سینیٹری ورکرز آلائشوں کو تلف کرکے آبادیوں کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے مسلسل کام کریں گے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد ریاض گجر اور چیف آفیسر نبیل ریاض اس سارے کام کی خود براہِ راست نگرانی کریں گے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ انتظامیہ کی طرف سے دئیے گئے شاپر بیگز میں آلائشیں ڈال کر میونسپل کمیٹی کی مختص کردہ جگہوں پر رکھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں