تتلے عالی میں آلائشیں نالے میں پھینک دی گئیں

تتلے عالی میں آلائشیں نالے میں پھینک دی گئیں

تتلے عالی(نامہ نگار ) تتلے عالی میں آلائشیں سیم نالہ،خالی پلاٹوں میں پھینک دی گئیں،تعفن پھیل گیا۔

ضلعی وتحصیل انتظامیہ کی جانب سے قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے انتظامات نہ ہونے کے باعث تتلے عالی اور نواحی علاقوں میں شہریوں نے قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو سیم نالہ،خالی پلاٹوں میں پھینک دیا جس سے تعفن پھیل گیا،دیہاتیوں نے قربانی کے جانوروں کی باقیات کو نہروں،راجباہوں میں بھی بہایا جو کھالوں سے ہوتی ہوئیں دھان کے کھیتوں تک پہنچ گئی ہیں۔اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر سے سیم نالہ اور خالی پلاٹوں سے آلائشیں اٹھا کر ٹھکانے لگانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں