عوام سے ملاقاتیں محدود ، عید پر سیاسی ڈیرے غیر آ باد

عوام سے ملاقاتیں محدود ، عید پر سیاسی ڈیرے غیر آ باد

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)عید لاضحی کے موقع پر گوجرانوالہ اور گردونواح میں سیاسی سرگرمیاں ماند رہیں، اکثر سیاستدانوں کے ڈیرے غیر آبادرہے اورعوام سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی محدود رکھا تاہم چند حکومتی ارکان اسمبلی نے ملاقاتیں کرکے سوشل میڈیا پر تشہیر کی۔

تحریک انصاف کے رہنما ئوں نے سیاسی ماحول کشیدہ ہونے کے باعث اور گرفتاریوں کے خوف سے اپنی سیاسی اور کاروباری سرگرمیا ں پہلے ہی محدود کررکھی ہیں جبکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما اورارکان اسمبلی بھی عید الاضحی کے موقع پر عوام سے دور رہے ،تحریک انصاف کے بیشتر ٹکٹ ہولڈرز اورعہدیدار پارٹی چھوڑنے کے بعد خاموش رہے اورعید الاضحی کے موقع پر بھی غائب رہے جبکہ بعض تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرزاورسابق ارکان اسمبلی جو مقدمات کی وجہ سے فرار ہوچکے عید الاضحی پر اپنے قریبی رشتہ داروں سے رابطے کرتے رہے تاہم مسلم لیگ ن کے موجودہ ارکان قومی اسمبلی اورسابق ارکان پنجاب اسمبلی کی اکثریت بھی عید الاضحی پر سیاسی سرگرمیوں اورعوامی رابطوں سے عاری رہی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں