رڈیالہ وڑائچ میں لٹکتے بجلی کے ننگے تار ،شہریوں کیلئے خطرہ

رڈیالہ وڑائچ میں لٹکتے بجلی  کے ننگے تار ،شہریوں کیلئے خطرہ

راہوالی (نمائندہ دنیا )رڈیالہ وڑائچ میں لٹکتے بجلی کے تار اور جھرمٹ وبال جان بن گئے جو کسی حادثے کا با عث ہو سکتے ہیں۔

 گورنمنٹ ما ڈل پرائمری سکول کے قریب مین گلی کے کونوں پر تاروں کے جھرمٹ اور زمین سے چند فٹ اوپر لٹکتے بجلی کے ننگے تاروں نے گزرنے والوں کا جینا محال کر دیا ۔ اہل محلہ نے ایس ڈی او سے مطالبہ کیا ہے کہ تاروں کے جھرمٹ کا خاتمہ کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں