سیالکوٹ:قحبہ خانہ میں رنگ رلیاں منانے والے پانچ افراد گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )قحبہ خانہ میں رنگ رلیاں منانے والے تین خواتین سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کیمطابق تھانہ رنگپورہ کے علاقہ رڑی کے قریب پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر قحبہ خانہ میں رنگ رلیاں منانے والے خلیل، ناہیدہ، نازلی عرف شبانہ، ثمرین عرف بلو سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کیا اور تفتیش شروع کردی۔