ڈسکہ کے طلباء کیلئے کامرس کی تعلیم کے دروازے بند

ڈسکہ(نمائندہ دنیا )ڈسکہ کے طلباء کیلئے کامرس کی تعلیم کے دروازے بند ،طلباء مایوسی میں مبتلا ۔ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے۔
ایسے کامرس کالجز جن کی اپنی عمارت موجود نہیں ہے ان کو قریبی گریجوایٹ کالج میں ضم کرنے کی پالیسی بنائی ہے جس کا اطلاق پورے پنجاب میں ہو گا ستم ظریفی یہ ہے کہ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس ڈسکہ کو سیالکوٹ میں شفٹ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، جس سے ڈسکہ شہر اور گردونواح کے طلباء کے لئے کامرس کی تعلیم کے دروازے ہمیشہ کے لیے بندہو جائیں گے اور طلباء مہنگے پرائیویٹ اداروں میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہوں گے ، ڈسکہ کی سیاسی سماجی کاروباری صحافتی شخصیات کا مطالبہ ہے کہ کامرس کالج ڈسکہ کو ڈسکہ ہی میں رکھا جائے تاکہ ڈسکہ جو پنجاب کی بڑی تحصیلوں میں شمار ہوتا ہے اس کے ہزاروں طلباء کا مستقبل تاریک ہونے سے بچایا جاسکے ۔