کامونکے :سیوریج کے نالوں میں آلائشو ں کے ڈھیر

کامونکے :سیوریج کے  نالوں میں آلائشو ں کے ڈھیر

کامونکے (تحصیل رپورٹر )سیوریج کے نالوں میں آلائشو ں کے ڈھیر ، پانی تین تین فٹ سروس روڈ پر جمع ہو گیا۔

، میونسپل کمیٹی کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے جی ٹی روڈ کے ساتھ سروس روڈ پر سیوریج کا تین تین فٹ پانی کھڑا ہو گیا جبکہ جگہ جگہ جانوروں کی باقیات کے ڈھیر لگ گئے ،آلائشوں سے اُٹھنے والا تعفن اور بدبو ہر طرف پھیلی ہوئی ہے ۔ میونسپل کمیٹی کے افسروں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے شہر کی گلیوں محلوں اور سڑکوں پر باقیات پڑی رہیں جبکہ راجباہ کے پانی اور کناروں پر آلائشوں کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جن سے تعفن اور بدبو کے بھبھوکے اُٹھنے سے شہریوں کا سانس لینا اجیرن ہورہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں