سیالکوٹ :ناجائز اسلحہ15لٹر شراب اور ڈیڑھ کلو منشیات برآمد

سیالکوٹ :ناجائز اسلحہ15لٹر  شراب اور ڈیڑھ کلو منشیات برآمد

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ) ناجائز اسلحہ،15لٹر شراب اور ڈیڑھ کلو منشیات برآمد کرکے 6افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کیمطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ سے پولیس نے دوران گشت ایک شخص عبدالرزاق سے ایک کلو360گرام چرس، تھانہ مراد پور کے علاقہ سے عبداﷲ سے پستول اور تین گولیاں، تھانہ ہیڈمرالہ کے علاقہ سے وسیم بابر سے پستول اور تین گولیاں، تھانہ سٹی پسرور ے علاقہ سے عدنان سے 10لٹر شراب اور وقاص سے پانچ لٹر شراب اور تھانہ صدر پسرور کے علاقہ سے معظم سے پستول اور تین گولیاں برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں