اہم شاہراہوں پر پابندی کے باوجود منی ٹرک رواں دواں

اہم شاہراہوں پر پابندی کے باوجود منی ٹرک رواں دواں

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر پابندی کے باجود منی ٹرک رواں دواں ،وزن سے لدھے۔

ان لوڈر کشوں کی وجہ سے سڑکیں بھی خراب ہونے لگی جبکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی ہے ۔ اندرون شہر اور بڑی سڑکوں پرلوڈر رکشہ کی آڑ میں منی ٹرک رواں دواں ہیں جن کے پاس فٹنس سرٹیفکیٹ بھی نہیں ہے ۔ اکثر لوگوں نے لوڈر رکشوں کو منی ٹرک میں تبدیل کرتے ہوئے اس کا سائز دس فٹ لمبا،گیارہ سے بارہ فٹ اونچائی اور اٹھ فٹ چوڑا ئی میں تبدیل کر نا شروع کر دیا۔ یہ رکشہ جی ٹی روڈ سمیت اندروں شہر سڑکوں پر رواں دواں ہیں چونکہ ان لوڈر رکشوں پر رکھے جانے والے سامان کا کسی کنڈے سے وزن بھی نہیں ہو تا ہے ۔وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے سڑکیں بھی خراب ہو رہی ہیں ۔ان رکشوں کی وجہ سے ٹریفک جام رہنا معمول بنتا جا رہا ہے ۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے لوڈر کشہ جو کہ منی ٹرک میں تبدیل ہو چکے ہیں جنہوں نے خود سے سائز بڑھا دیا ہے ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں