گکھڑ کا ٹراما سنٹر انتقامی سیاست کی بھینٹ چڑھ گیا:ناصر چیمہ

گکھڑ کا ٹراما سنٹر انتقامی سیاست کی بھینٹ چڑھ گیا:ناصر چیمہ

راہوالی( نمائندہ دنیا )ایم پی اے محمد ناصر چیمہ نے پنجاب اسمبلی میں پی پی 59راہوالی، گکھڑ اورگوندلانوالہ کے عوامی و فلاحی مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ۔۔۔

 گکھڑ اور راہوالی کی عوامی سہولیات کے لیے ٹراما سنٹر زیر تعمیر ہے جس کی تین منزلیں مکمل ہوئے اڑھائی سال کا عرصہ گزر چکا ہے یہ منصوبہ پی ٹی آئی کے دورحکومت میں شروع کیا گیا تھا مگر یہ منصوبہ مفاداتی سیاست کی بھینٹ چڑھ گیا اور سیاسی انتقام لینے کے لیے راہوالی اور گکھڑ کا ٹراما سنٹرکوبجٹ 2024 کے ADPسے نکال دیا گیا ہے فنڈز جاری کرنے کی بجائے اس پراجیکٹ کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ، راہوالی اور اسکے اردگرد کا علاقہ جو کہ تین لاکھ کی آبادی پر مشتمل ہے وہاں پر بچوں کے کھیلنے کے لیے ایک بھی پلے گراؤنڈ نہ ہے، اس لیے راہوالی میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے لیے بھی فنڈز جاری کئے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں