کامونکے :ڈاکے ،چوریاں،شہری مال و زر سے محروم

کامونکے :ڈاکے ،چوریاں،شہری مال و زر سے محروم

کامونکے (نامہ نگار )ڈکیتی کی تین مختلف وارداتوں میں چار افراد کو لوٹ لیا گیا۔گذشتہ روز نواحی گاؤں ننگل دونا سنگھ کا محمد قربان اور اُسکا دوست موضع چنڈالی کا محمد سعدموٹر سائیکل پر مارئے وائیں جارہے تھے کہ۔۔۔

 نند پور کے قریب دو ڈاکو چودہ ہزارروپے اور دو موبائل فونز چھین کر لے گئے ۔چھجوکی کے محمد نوید سے گھنیاں روڈ پر دو ڈاکو ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔جبکہ تولیکی ورکاں کا عثمان ورک موٹر سائیکل پر کامونکی سے واپس جارہا تھا کہ راستہ میں دو ڈاکو اُس سے پینسٹھ ہزارروپے چھین کر لے گئے ۔ محلہ رضا آباد کا غلام مصطفی گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کرکے اندر چلا گیا جسے چور لے گئے۔سیٹلائٹ ٹاؤن کے پولیس ملازم ذوالفقار علی کے گھر کا میٹر بجلی چور لے گئے ۔فوڈ سٹریٹ پر قائم سلامت پورہ کے محمد یوسف کی کینٹین کے تالے توڑ کر چور ایک لاکھ دس ہزارروپے اور سگریٹ وغیرہ لے گئے ۔گورالی کے زمیندار ذیشان کے کھیتوں سے چور پیٹر انجن لے گئے ۔چنڈالی کے رانا اشفاق کی حویلی میں سے ٹریکٹر کی بیٹری اور ایک بکر اچوری ہوگیا جبکہ موضع تتلے مالی کے محمد سلمان کی موٹر سائیکل کوٹلی نواب سے چوری ہوگئی۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں