سیالکوٹ:26لٹر شراب ،9کلو منشیات برآمد،17افراد گرفتار

سیالکوٹ:26لٹر شراب ،9کلو منشیات برآمد،17افراد گرفتار

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ناجائز اسلحہ ،26لٹر شراب اور9کلو کے قریب منشیات برآمد کرکے 17افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کیمطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ سے پولیس نے دوران گشت ایک شخص عرفان سے 530گرام چرس اور عمر دلاور سے پستول اور تین گولیاں، تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ پل سنیاراں سے غفران سے ایک کلو420گرام چرس، تھانہ رنگپورہ کے علاقہ سے عبداﷲ سے پستول اور تین گولیاں، تھ ذیشان سے 620گرام چرس، تھانہ ہیڈمرالہ کے علاقہ ڈھلے والی سے محمد رضا سے ایک کلو550گرام چرس، تھانہ بیگوالہ کے علاقہ اڈہ بیگوالہ سے شکیل سے 620گرام چرس، جھمٹ پھاٹک سے اشتیاق سے 10 بوتل شراب اور زین علی سے پستول اور دو گولیاں، تھانہ سٹی پسرور کے علاقہ سے ذیشان سے ایک کلو503گرام چرس،تھانہ سبز پیر کے علاقہ سے علی حیدر سے پستول اور پانچ گولیاں، کوثر محمود سے 2کلو480گرام چرس اور تھانہ قلعہ کالر والہ کے علاقہ سے علی رضا اورامجد علی سے 16لٹر شراب برآمد کرکے  مقدمات درج کرلیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں