گرانفروشی، ملاوٹ شدہ اشیا کی سرعام فروخت جاری

گرانفروشی، ملاوٹ شدہ اشیا کی سرعام فروخت جاری

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور ملاوٹ شدہ اشیاء پر کنٹرول کرنے میں ناکام ،د کاندار نہ صرف من مانے ریٹس وصول کر رہے ہیں بلکہ کیمیکل زدہ رس سمیت دیگر ملاوٹ شدہ اشیاء سرعام فروخت کر رہے ہیں ۔

حالیہ بجٹ میں ٹیکسوں کے اضافہ کی وجہ سے چینی ،گھی،کاسمیٹکس وغیرہ کی قیمتوں میں ہونیوالے اضافہ کے باعث د کانداروں نے ان کی فروخت صرف اس لئے بند کر دی ہے کہ مزید ریٹ بڑھائیں گے ،چند د کانوں کے علاوہ چینی و دیگر اشیاء نایاب ہو چکی ہیں جبکہ کیمیکل زدہ دودھ سرعام فروخت ہو رہا ہے جس سے لوگ بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، ڈبہ پیکنگ کے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا، شہریوں نے مطالبہ کیا کہ شہر میں فروخت ہونیوالا دودھ روزانہ کی بنیاد پر چیک کر کے فروخت کیا جائے تاکہ لوگوں کو صحت مند دودھ میسرآ سکے ۔ گوجرانوالہ شہر میں نان اور روٹی کم وزن اور زائد نرخوں پر فروخت ہونا معمول بن چکا ہے ۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو بھی پابند کیا جائے کہ عوام کو جائز نرخوں پر اشیاء خوردونوش وافر مقدار میں ملنی چا ہئیں ،د کاندار لسٹیں غائب کر کے من مرضی کے ریٹس وصول کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں